اتوار 07 جون 2020ء
اتوار 07 جون 2020ء

کورونا سے متاثرہ عباسپور کے شہری کا لاہور میں انتقال ، قریبی رشتہ دارگھروں میں قر نطین

عباسپور ، لاہور ( دھرتی نیوز )کورونا وائرس سے متاثرہ آزادکشمیر کے علاقہ نمجر عباسپور سے تعلق رکھنے والا ستاون سالہ شخص محمد افراسیاب ولد محمد عالم لاہور کے ہسپتال میں انتقال کر گیا ، مرحوم کی تدفین لاہور میں ہی کی جائے گی ، کورونا وائرس سے جاں بحق عباسپور کا شہری بیس روز قبل اپنے آبائی گاﺅں نمجر میں آیا تھا ، اس اطلاع کے بعد پونچھ انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام نے فوری طور پرنمجر میں اس کے قریبی رشتہ داروں اور میل جول رکھنے والوںکا سراغ لگا کر انہیں اپنے گھروں میں ہی قرنطین کردیا گیا ، اور ان کے میل جول پر پابندی عائد کردی گئی ، محکمہ صحت، فورسز کے اہلکاران ان کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں ۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم