بدھ 01 اپریل 2020ء
بدھ 01 اپریل 2020ء

آزادکشمیر کے انٹری پوائنٹس مکمل بند،پیدل سفر کرنے والوں پر بھی پابندی عائد

  اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس۔اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا، سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل طاہر سردار،پرنسپل سیکرٹری راجہ امجد پرویز خان، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سمیت مختلف ذمہ داران نے شرکت کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بیرون آزادکشمیر سے اب کسی فرد کو آزادکشمیر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔آزادکشمیر کے وہ شہری جو باہر مقیم ہیں اپنا قیام وہیں رکھیں آزادکشمیر کے انٹری پوائنٹس کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔سوائے مال بردارگاڑیوں کے کسی کو بھی پیدل سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات آپ کے پیاروں کی حفاظت کے لیے ہیں براے مہربانی ایک ماہ تک آزادکشمیر کا سفر نا کریں۔آزادکشمیر جو لوگ گئے ہیں ان کی واپسی پر بھی فوری پابندی لگا دی گئی ہے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم