بدھ 01 اپریل 2020ء
بدھ 01 اپریل 2020ء

شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال /سی ایم ایچ راولاکوٹ میں ٹیلی میڈیسن کا آغاز

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)کرونا وائرس کی حالیہ وباء کے پیش نظر شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال /سی ایم ایچ راولاکوٹ کی انتظامیہ/ڈاکٹروں نے عوام میں اس مہلک بیماری کے پھیلاؤ کے تدارک کے لیے ایمرجنسی کے علاوہ عام او پی ڈی بند کر دی ہے تا ہم عوام کی سہولت کے لیے 26 مارچ 2020 سے  ٹیلی میڈیسن کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شیخ خلیفہ ہسپتال راولاکوٹ کے اے ایم ایس ڈاکٹر نسیم حسرت قاضی نے آج سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کی اور ٹیلی میڈیسن کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پہ رائے طلب کی. اور یہ متفقہ فیصلہ کیا کہ ایمرجنسی کے علاوہ عوام او پی ڈی کی امراض کے متعلق ہسپتال کے درج ذیل فون نمبرات پہ صبح نو بجے سے دوپہر 2 بجے تک فون کال کر کے مشورہ کر سکتے ہیں.ان فون نمبرات پہ جنرل میڈیسن، جنرل سرجری، ای این ٹی، امراض چشم، امراض بچگان، گائنی و امراض زچہ بچہ، امراض قلب، امراض معدہ جگر و آنت کے شعبہ جات کے ماہر ڈاکترز موجود ہوں گے اور مریضوں کو انکی بیماری کے متعلق رہنمائی کریں گے. ان تمام شعبوں کے لیے ہسپتال انتظامیہ نے مختلف دن مختص کیے ہیں جو حسب ذیل ہیں۔920542- 920526۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مختلف شعبہ جات میں تعینات  ڈاکٹروں کے اوقات کار مندرجہ ذیل ہوں گے شعبہ جنرل میڈیسن:-- سوموار - - - ڈاکٹر ندیم-  منگل  - - ڈاکٹر جہانگیر ذیب، بدھ--ڈاکٹر محمد ندیم ما ہر امراض سینہ، جمعرات------- ڈاکٹر رابعہ، جمعہ-----ڈاکٹر شازیہ صدیق، ہفتہ----میجر قاسم،شعبہ جنرل سرجری:-سوموار---کرنل عارف،منگل---ڈاکٹر طارق مسعود،بدھ---ڈاکٹر ساجد رزاق،جمعرات---کرنل عارف،جمعہ-----ڈاکٹرساجد رزاق،ہفتہ----ڈاکٹر طارق مسعود،شعبہ امراض بچگان:-سوموار----ڈاکٹر صادق حسین،منگل----ڈاکٹر اشتیاق عباسی،بدھ----ڈاکٹر امتیاز،جمعرات---ڈاکٹر شاہد،جمعہ-----ڈاکٹر ارم،ہفتہ-----میجر عامر۔۔امراض ناک، کان اور گلہ:-منگل---ڈاکٹر ممتاز۔جمعرات----ڈاکٹر فاروق۔۔امراض چشم:-سوموار----میجر طاہر،منگل-----ڈاکٹرقائم بدھ------ڈاکٹر واجد علی خان،جمعہ-ڈاکٹر واجد/میجر طا ہر،امراض گائنی و زچہ بچہ:-سوموار--ڈاکٹر مریم،منگل---ڈاکٹر سعدیہ بدھ---ڈاکٹر ہادیہ،جمعرات---ڈاکٹر طاہرہ،جمعہ---ڈاکٹر ہادیہ،ہفتہ----ڈاکٹر نازش امراض قلب:-سوموار----ڈاکٹر فرید خان، جمعرات--ڈاکٹر نثار،امراض معدہ، جگر و آنت:-سوموار---ڈاکٹر تقی انور،منگل---ڈاکٹر محمد قدوس،جمعرات---ڈاکٹر رضون کیانی۔مندرجہ بالا نمبرات پہ درج بالا شعبہ کے ماہر ڈاکٹر اپنی جو نیئر ٹیم کے ہمراہ موجود ہوں گے۔ اور دیے گیے اوقات میں مختصر فون کال کر کے اپنی بیماری کے متعلق مشورہ کیا جا سکتا ہے۔شیخ خلیفہ ہسپتال کا تمام عملہ خدمت میں عظمت پہ یقین رکھتا ہیاور اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوے تمام طبی سہولیات پہنچانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔تاہم اس وباء کے  پیش نظر عوام سے درخواست ہے کہ اس ٹیلی میڈیسن کی سہولت سے فائدہ اٹھا ئیں اور ایمرجنسی امراض کے علاوہ ہسپتال کا رخ نہ کریں۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم