جمعرات 24  ستمبر 2020ء
جمعرات 24  ستمبر 2020ء

پلندری،لاک ڈاون پر سختی سے عمل کروایا جائے گا،سب ڈیژنل مجسٹریٹ

پلندری(پی آئی ڈی)سب ڈیژنل مجسٹریٹ سید ممتازکاظمی نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کے احکامات اور کورونا وائرس کو آزاد کشمیر میں پھیلنے سے روکنے کے لیے آزاد پتن پل سے آر پار آمدورفت کو مکمل بند کردیا گیاہے۔ صرف ایسی گاڑیوں اور افراد کو آنے جانے کی اجازت ہو گی جو اشیاء خوردو نوش کی ترسیل  یا ایمرجنسی سروسز  کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ پابندیاں صرف اور صرف عوام الناس کی بھلائی کے لیے کی گئی ہیں ان پابندیوں کا مطلب ہر گز لوگوں کو مشکلات میں ڈالنا نہیں ہے بلکہ اسلامی اصولوں کے عین مطابق ہے کہ جس علاقہ میں کوئی متعدی وبائی مرض پھیل رہا ہو وہاں کے لوگ نہ ہی باہر جائیں اور نہ ہی باہر کے لوگ اُس علاقہ میں جائیں۔ انہوں نے کہا اگر ہم حکومتی احکامات پر من وعن عمل پیرا ہوں گے تو انشااللہ کورونا جیسی متعدی مرض نہ صرف خود محفوط ہوں گے بلکہ اپنے پیاروں کو بھی محفوط رکھ سکیں گے۔ ممتاز کاظمی نے کہا کہ وقتی پابندیوں سے لوگوں کو ہمیشہ کی تکلیف اور دکھ سے نجات  مل سکے گی۔ لیکن اگر خدانخواستہ لوگوں نے احتیاطی تدابیر نہ اختیار کیں تو مشکل پیش آ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وہ کر رہی ہے جو عوام کی بہتری کے لیے ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں سختی سے نمٹا جائے گا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم