اتوار 07 جون 2020ء
اتوار 07 جون 2020ء

جامعہ پونچھ نے فی الحال آن لائن کورسز شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا،ترجمان

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)جامعہ پونچھ کے ترجمان نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ جامعہ پونچھ نے ابھی تک آن لائن کلاسز شروع کرنے کا کوئی میکنزم نہیں بنایا ہے،ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پر مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے لہذا اس حوالے سے پھلائی جانے والی  افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔بیان کے مطابق ایچ ای سی نے یو نیورسٹی کے عملے کو  کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی  تعلیمی صورتحال اور  اس سے نمٹنے کے لیے تربیتی کورسز کروائے ہیں اور کچھ سافٹ وئیر بھی دئیے گے ہیں کہ وہ ان پر کام کریں لیکن ساتھ ہی یہ اختیار یونیورسٹی کو دیا گیا ہے کہ وہ مقامی حالات کو دیکھ کر ایسا طریقہ کا ر اپنائے کہ طلبہ کا تعلیمی سال بھی ضائع نہ ہو اور تمام طلبہ تک رسائی بھی ممکن ہو سکے۔جو بھی طریقہ کار اپنایا گیا اس سے متعلق طلبہ تک رسائی ممکن بنائے جائے گی۔اور اس طریقہ کار میں ابھی مزید وقت لگے گا۔طلبہ اس طرح کی خبروں پر دھیان نہ دیں۔جو بھی تریقہ کار اپنایا گیا اس سے طلبہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم