پیر 21  ستمبر 2020ء
پیر 21  ستمبر 2020ء

میونسپل کمیٹی سہنسہ کے ملازم سے سرکاری گاڑی تحویل میں لینے کے لیے کمشنر میرپور کو تحریک

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) کمشنر پونچھ ڈویژن نے کمشنر میرپورڈویژن کو ایک خط ارسال کر کے میونسپل کارپوریشن کے ایک ایڈھاک ملازم کے زیر استعمال غیر قانونی گاڑی کو ضبط کر کے واپس کروانے کی استدعا کی ہے، قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ نے کمشنر پونچھ ڈویژن کو ایک خط لکھ کر استدعا کی تھی کہ کہ ان کے آفس میں تعینات میونسپل مجسٹریٹ حماد جمیل جو کہ اب میونسپل کمیٹی سہنسہ میں تعینات ہے، تبادلہ ہونے پر اپنے ساتھ سرکاری گاڑی AJKC-2748 ساتھ لے گیا اور اب مختلف حیلے بہانے کر کے گاڑی واپس کرنے سے انکاری ہے، لہٰذا بذریعہ پولیس آفیسر مذکور سے گاڑی ضبط کروا کر واپس دلوائی جائے، اسی خط کے تناظر میں کمشنر پونچھ نے کمشنر میرپور کو خط لکھا ہے کہ آفیسر مذکور ان کی حدود میں ہے لہٰذا گاڑی واگزار کروانے میں مدد کی جائے، حماد جمیل ایڈھاک ملازم ہے اور خود وزیر حکومت کا عزیز ظاہر کرتا ہے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم