اتوار 07 جون 2020ء
اتوار 07 جون 2020ء

آزادکشمیر میں کرونا وائرس کے شبہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید62 نئے کیس رجسٹرڈ

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزادکشمیر میں کرونا وائرس کے شبہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید62 نئے افراد کے ٹیسٹ لے لیے گئے جبکہ مزید44افراد کو مختلف قرنطینہ سینٹرز سے ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔ محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک کرونا وائرس کے شبہ میں کل239 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے106کے نتائج آچکے ہیں اور صرف6افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی جبکہ100 کل افراد کوکرونا ٹیسٹ منفی آنے پر آزادکشمیر بھر کے مختلف قرنطینہ سینٹرز سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ نئے درج ہونے والے کیسز میں مظفرآباد ڈویڑن کے علاوہ باقی اضلاع میں مشتبہ افراد کے سیمپل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کو بھیج دیے گئے جبکہ مظفرآباد ڈویڑن کے ٹیسٹ ایمز مظفرآباد میں کیے جارہے ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق145افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں جو ایک دو روز میں موصول ہوجائیں گے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شبہ میں آنے والے مریضوں میں ایمز مظفرآباد میں 19، ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور میں 03جبکہ ضلع بھمبر میں دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ان کے خاندان کے 40افراد کے بھی سیمپل لیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں قرنطینہ سینٹرز اور آئسو لیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں اور مشتبہ افراد کو قرنطینہ سینٹر ز میں رکھا جارہا ہے جبکہ کرونا ٹیسٹ کو نتیجہ پازٹیو آنے کے بعد ان افراد کو آئسولیشن وارڈز میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم