اتوار 07 جون 2020ء
اتوار 07 جون 2020ء

آزادکشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی، اعلیٰ سطح کا اجلاس

مظفرآباد(پی آئی ڈی)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخا ن کی ہدایت پر وزیر صحت و خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی خان کی زیر صدارت آزادکشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی اور کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی، چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین، پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیر اعظم راجہ امجد پرویز،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی،سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ، سیکرٹری صحت میجرجنرل طاہر سردار،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی اعجاز احمد خان، سیکرٹری خوراک سید ظہور الحسن گیلانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں آزادکشمیر میں غذائی ضروریات کا جائزہ لیا گیا اور ہیلتھ ایمرجنسی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ آزادکشمیر میں لاک ڈا?ن کے باعث نادار ومستحق افراد کو امدادی پیکج کے حوالہ سے امور زیر غور لائے گئے۔ سیکرٹری خوراک نے آزادکشمیر کے تمام ڈویژنز میں آٹاکی فراہمی اور غذائی ضروریات کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور لائی گئی جن کو حتمی شکل دیکرجناب وزیر اعظم کی رضا مندی سے نافذ کی جائے گا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم