اتوار 07 جون 2020ء
اتوار 07 جون 2020ء

جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نئے امیر کے انتخاب کے لیے پینل تشکیل

اسلام آباد (دھرتی نیوز)جماعت اسلامی آزادکشمیر نے آئندہ 3 سالہ مدت کیلئے امیرجماعت اسلامی کے انتخاب کیلئے نیا پینل تشکیل دے دیا ہے جس میں موجودہ امیر جماعت ڈاکٹر خالد محمود، سابق امراء جماعت عبدالرشید ترابی اور سردار اعجاز افضل خان شامل ہیں۔ نئے امیر جماعت کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے عمل میں آئے گا جس میں 1800 سے زائد اراکین جماعت خفیہ بیلٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ یہ انتخابی عمل جون کے آخر تک جاری رہے گا اور جولائی میں نئے امیر جماعت کا باضابطہ اعلان کیا جا ئے گا۔ اس حوالہ سے تمام انتخابی عمل کیلئے مظفر آباد سے قاضی شاہد حمید کو ناظم انتخاب مقرر کیا گیا ہے جن کے ساتھ انتخابی کمیٹی میں آفتاب عالم ایڈووکیٹ اور دھیرکوٹ سے عبیدالرحمن عباسی شامل ہیں۔ پینل اسلام آباد میں منعقدہ جماعت کی شوری کے اجلاس میں تشکیل دیا گیا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم