اتوار 07 جون 2020ء
اتوار 07 جون 2020ء

پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو،ائیر مارشل (ر) راجہ مسعود اختر چیئرمین تعینات

مظفرآباد(دھرتی نیوز) حکومت آزادکشمیر نے پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو کر دی، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ائیر مارشل (ر) راجہ مسعود اختر کوچیئرمین پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو تقریبا 2 ماہ بعد کی گئی ہے۔ حکومت نے پی ایس سی میں 9 نئے ممبران کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ سابق سیکرٹری حکومت سردار فاروق تبسم، سابق سیکرٹری حکومت سردارنواز خان، سفارت کار عارف اکمل، عبداللطیف شاہ، پرنسپل ریٹائرڈ رشید اے قاسمی، ریٹائرڈ پرنسپل شہناز جبین،سیشن جج ریٹائرڈ راجا محمد اسلم، نرجس کاظمی اورنیورو سرجن ڈاکٹر چوہدری مختار احمد شامل ہیں۔ممبران میں سابق بیوروکریٹس کے علاوہ عدلیہ، شعبہ صحت اور تعلیم سے ممبران بھی لیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نو تعینات چیئرمین کا تعلق کوٹلی سے ہے اور سابق سیکرٹری حکومت ڈاکٹر محمود الحسن کے بڑے بھائی ہیں۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم