اتوار 07 جون 2020ء
اتوار 07 جون 2020ء

کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے پونچھ کی پولیس نے مثالی کردار ادا کیا، ڈی آئی جی پونچھ

راولاکوٹ(پی آئی ڈی) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ ڈویژن سردار راشد نعیم خا ن نے کہا ہے کہ پولیس آفیسر ان اور اہلکاران لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی فرض شناسی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے کرونا وائیرس کے پھلاؤ کو رکنے کیلئے پونچھ ڈویژن کی پولیس نے مثالی کردار ادا کیا ہے لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کے جوان انٹری پوائیٹس پر  مسلسل پیشہ ورانہ ذمہ داریا انجام دیتے رہے ہیں جس سے پولیس کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس چمبر میں ضلعی و ڈویژن آفیسران کی ایک میٹنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرنا وائیرس کے حوالے سے عوام کو اگاہی مہم پر عمل درآمد کرنا ہوگا صرف اسی طریقہ سے اس مرض پر قابو پانا ممکن ہے۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم