اتوار 07 جون 2020ء
اتوار 07 جون 2020ء

آزاد پتن پل سے چھلانگ لگانے والے شخص کی نعش مل گئی

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)تقریباًایک ہفتہ قبل آزاد پتن پل سے چھلانگ لگانے والے نوجوان محمد شارف کی نعش ڈڈیال کے قریب دھان گلی سے مل گئی ہے۔محمد شارف راوالاکوٹ کے نواحی گاؤں کہنہ پاڑاٹ کا رہائشی تھا اور پاک فوج  میں ملازم تھا جہاں سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ جامعہ پونچھ میں بطور سیکورٹی گارڈ بھرتی ہو گیا تھا۔گذشتہ جمعہ کو اس نے آزاد پتن پل سے چھلانگ لگا دی تھی۔عینی شایدین کے مطابق چھلانگ لگانے سے پہلے اس نے قمیض اتاردی تھی اور موقع سے موبائیل فون بھی ملا تھا۔جمعرات کو اس کی نعش دھان گلی سے ملی ہے جہاں اس طرح کے نعشوں کو پانی میں بہنے سے روکنے کے لیے ایک غیر سرکاری تنظیم نے انتظامات کر رکھے ہیں۔مرحوم کی تدفین جمعہ کو ہو گی۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم