اتوار 07 جون 2020ء
اتوار 07 جون 2020ء

عید کی نماز کے بعدگلے ملنے پر پابندی عائد

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) ڈپٹی کمشنر پونچھ مرزا ارشد محمود جرال نے کہا ہے کہ اس بار نمازے عید الفطر مساجد کے علاوہ کھل جگہوں پوسٹ گریجویٹ کالج۔ صابر شہید اسٹیڈیم اور خان اشرف خان اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی آزاد حکومت کی جانب سے جاری شدہ SOPs کے مطابق گھر سے وضوہ کر کے اور اپنی جائے نماز ساتھ لائی جائے گی۔نمازے عید سے قبل یا بعد ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے اجتناب کے لیے اور سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے علماء اکرام نمازیوں کو ہدایت کریں گے نمازی اپنے جوتے شاپر میں ڈال کر ساتھ رکھیں گے تاکے جوتے پہنتے اور اتارتے وقت بھیڑ نہ ھو ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل کے اے سی صاحبان کی ڈیوٹی لگا دی ہے کہ وہ عیدالفطر کی نماز کے لیے کھلی جگہ کا اہتمام کریں اور بذریعہ لوڈ سپیکر لوگوں کو عید کی نماز کے حوالے سے جاری ہونے والی ایس اوپیز سے آگاہ کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ دہی علاقوں میں SOPs پر عملدرآمد کی ذمہ داری بھی متعلقہ اے۔ سی صاحبان کی ہو گی کہ وہ ہمراہ پولیس ایس اوپیز پر عمل کروائیں تاکہ عیدالفیطر کی خوشی کے موقعے پر عوام کی جان کے تحفظ کو یعقنی بنایا جا سکے

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم