جمعرات 09 جولائی 2020ء
جمعرات 09 جولائی 2020ء

آزادکشمیر میں مزید 21 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد (پی آئی ڈی)آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 21 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ168مریض صحت یاب ہو گئے۔ نئے سامنے والے کیسز میں سے08 کا تعلق مظفرآباد، 02 پونچھ، 02 باغ، 04سدھنوتی، 01میرپور اور 04کا تعلق بھمبر سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک6583افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے6115کے رزلٹ آچکے ہیں اور255افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے168 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ81مریض زیر علاج ہیں اور 6 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 5 کا تعلق مظفرآباد جبکہ ایک کا میرپور سے ہے۔ محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ شام4بجے تک کی رپورٹ کے مطابق آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے50،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاؤس مظفرآباد 29،ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے15،ڈی ایچ کیو باغ سے13،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سے 10،نیو سٹی ہسپتال میرپور سے12،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپورسے 3،ڈی ایچ کیو میرپور سے5،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 18جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 13مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے81مریضوں میں سے18آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد، آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاؤس مظفرآباد 16،ڈی ایچ کیو باغ میں 23، ڈی ایچ کیو میرپور میں 10، ڈی ایج کیو سدھنوتی میں 04، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 02،ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں 01، ڈی ایچ کیو بھمبر میں 04اورسی ایم ایچ راولاکوٹ میں 03مریض زیر علاج ہے۔رپورٹ کے مطابق6115افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور54افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ ٭٭٭٭٭

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم