جمعرات 09 جولائی 2020ء
جمعرات 09 جولائی 2020ء

حکومت کاروباری طبقے کوبجٹ میں ریلیف دے ،پونچھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) پونچھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ مالی سال21 ۔2020 کے بجٹ میں درمیانی درجے کے کاروباری طبقے کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور آزاد جموں وکشمیر بنک کے ذریعے آسان شرائط پر قرضے دینے اور شرح سود کم کر کے خود حکومت ادا کرے ۔یہ مطالبہ پونچھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نےیہاں اپنے چیمبر میں منعقدہ پری بجٹ اجلاس میں کیا ۔اجلاس میں مختلف کاروبار سے وابستہ تاجران کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بطور مبصرین شرکت کی ۔اجلاس میں شامل شرکاء نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ حکومت کاروباری طبقے خصوصاً سیاحت سے منسلک کاروبار، گیسٹ ہاوسز، ہوٹل، ریسٹورنٹ، ٹرانسپورٹ سے منسلک کاروبار اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بارے میں کوئی واضح پالیسی نہ بنا سکی جس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور اگر مزید دو ماہ صورتحال برقرار رہی تو پچاس فیصد ادارے بند ہو جائیں گے، بےروزگاری میں بھی مزید اضافہ ہو گا ۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پونچھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کاروباری طبقے کو ریلیف دینے سے متعلق سفارشات مرتب کر کے حکومت آزاد کشمیر اور متعلقہ اداروں کو بھجی جائیں تا کہ بجٹ پیش کرنے سے قبل ان پر غور کیا جا سکے ۔اجلاس سےدیگر ممبران کے علاوہ چیمبر کے عبوری صدر عمران عزیز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم