جمعرات 09 جولائی 2020ء
جمعرات 09 جولائی 2020ء

آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مزید 08 مریضوں کی تصدیق

مظفرآباد (پی آئی ڈی )آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید08 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ کرونا کے تین مریض صحت یاب ہوئے اور 279نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ نئے سامنے والے کیسزمیں سے 5کا تعلق پلندری، 2کا باغ جبکہ ایک کا میرپور سے ہے ۔ آزادکشمیر میں اب تک7287افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے7234کے رزلٹ آچکے ہیں اور285افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے173 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ105مریض زیر علاج ہیں اور 7 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 5 کا تعلق مظفرآباد جبکہ دوکا میرپور سے ہے۔ محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ شام4بجے تک کی رپورٹ کے مطابق آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے54،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاﺅس مظفرآباد30 ،ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے15،ڈی ایچ کیو باغ سے13،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سے 10،نیو سٹی ہسپتال میرپور سے12،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپورسے 3 ،ڈی ایچ کیو میرپور سے5،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 18جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 13مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے105مریضوں میں سے15آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد ، آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاﺅس مظفرآباد 17،ڈی ایچ کیو باغ میں25، ڈی ایچ کیو میرپور میں16، نیو سٹی ہسپتال میرپور07،ڈی ایج کیو سدھنوتی میں09، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں03،ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں01 ، ڈی ایچ کیو بھمبر میں 05اورسی ایم ایچ راولاکوٹ میں 07مریض زیر علاج ہے۔رپورٹ کے مطابق6768افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور53افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن ، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر ، کوٹلی ، میرپور ، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم