جمعرات 09 جولائی 2020ء
جمعرات 09 جولائی 2020ء

درمیانی درجے کے کاروباری طبقے کو بجٹ میں مراعات دیں گے، وزیر خزانہ

مظفرآباد (دھرتی نیوز) پونچھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے چیمبر کے عبوری صدر سردار عمران عزیز کی قیادت میں وزیر خزانہ، ترقیات و منصوبہ بندی سردار نجیب نقی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر چیرمین سرمایہ کاری بورڈ سردار نوید صادق بھی موجود تھے ۔وفد کے اراکین نے وزیر حکومت کو چیمبر کی جانب سے پری بجٹ تجاوز پیش کیں جن میں حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا گیاہے کہ مالی سال21 ۔2020 کے بجٹ میں درمیانی درجے کے کاروباری طبقے کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور آزاد جموں وکشمیر بنک کے ذریعے آسان شرائط پر قرضے دینے سمیت  کاروباری طبقے خصوصاً سیاحت سے منسلک کاروبار، گیسٹ ہاوسز، ہوٹل، ریسٹورنٹ، ٹرانسپورٹ سے منسلک کاروبار اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بارے میں کوئی واضح پالیسی اپنانے اور درمیانی درجے کے کاروبار متاثر ہونے سے بے روزگاری کے خاتمے کےلیے اقدامات کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے ۔وزیر حکومت کی توجہ اس جانب بھی مبذول کروائی گئی کہ موجودہ صورتحال اگر مزید دو ماہ برقرار رہی تو پچاس فیصد کاروباری ادارے بند ہو جائیں گے، بےروزگاری میں بھی مزید اضافہ ہو گا ۔حکومت عالمی معیار کے مطابق حکمت عملی اپنا کر فیصلے کرے تا کہ اس وباء سے بچاو کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقے کو بھی دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کیا جا سکے ۔وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے پونچھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سفارشات کو سراہتے ہوئے ان پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی کروائی اور پونچھ چیمبر آف کامرس آمد کی دعوت کو بھی قبول کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہے ۔بجٹ میں اس طبقے کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا اور وفاق کی طرز پر یوٹیلیٹی بلز میں بھی چھوٹ دی جائے گی ۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم