هفته 15  اگست 2020ء
هفته 15  اگست 2020ء

خواتین کے حقوق کے لیے جہدوجہد جاری رہے گی، بیگم خدیجہ زرین

راولپنڈی (دھرتی نیوز) سدھن ایجوکیشنل کانفرنس سندہوتی۔منگ ، تھوراڑ اور راولپنڈی اسلام آباد کی صدور اورجنرل سیکریٹریز(خواتین ونگز) نے مرکزی چیئرپرسن خواتین ونگ محترمہ بیگم خدیجہ زرین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ممتاز سیاسی رہنما نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ، سدھن ایجوکیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی جنرل سیکریٹری ہما ارشاد خان بھی موجود تھیں۔ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں خواتین کو طاقتور بناکر معاشرے میں اہم کردار اداکرنے کیلئے ہرطرح سے کوشش کیجائے گی۔معاشرے کو مزید بہتر بنانے کے لئے ایک دوسرے کی دکھ تکلیف کو بانٹنے کی ترغیب دی جائے گی ضرورت مندوں کا خیال رکھنےکے لئے انفرادی اور اجتماعی طور پر کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر بیگم خدیجہ زرین نے عہدیداران کو یقین دلایا کہ وہ ہر پلیٹ فارم اورہر موقع پر خواتین کے ساتھ کھڑی ہونگی اور تنظیم کے پلیٹ فارم سے بلا تخصیص آزاد کشمیر کی خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ سدھن ایجوکیشنل کانفرنس تمام برادریوں اور علاقوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور معاشرے میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہیگی۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم