بدھ 25 نومبر 2020ء
بدھ 25 نومبر 2020ء

پونچھ میں کرونا وائرس بے قابو

    مظفرآباد(پی آئی ڈی) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید12 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،8کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے اور330افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئیاور ایک کرونا کے مریض کی موت ہوئی۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے8کا تعلق مظفرآباداور4کا پونچھ سے ہے جبکہ پونچھ میں ایک شخص کرونا کی وجہ سے فوت ہوا۔ آزادکشمیر میں اب تک29983 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2179افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے1989افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہیجبکہ130مریض زیر علاج ہیں اور 60مریضوں کی موت ہوئی ہے.جن میں سے 22کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،7کاپونچھ،08کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 5کاتعلق میرپور اور07کابھمبر اور6کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے1989 افرادمیں سے مظفرآباد سے622،جہلم ویلی37،نیلم 37،پونچھ سے144،باغ سے120،حویلی18، سدھنوتی61،میرپور451،بھمبرسے257جبکہ کوٹلی سے242مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے130 مریضوں میں سے117مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ13مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 4، آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 5،ڈی ایچ کیو باغ میں 1،ڈی ایچ کیو میرپور میں 1، ڈی ایچ کیو بھمبر میں 1مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق26847افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ ہیلتھ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔                  ٭٭٭٭٭٭٭  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم