پیر 26 اکتوبر 2020ء
پیر 26 اکتوبر 2020ء

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریارآفریدی سے وزیرمملکت کاعہدہ واپس لے لیا گیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شہریارآفریدی سے وزیرمملکت کاعہدہ واپس لے لیا گیا ہے، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے بھی نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے تاہم وہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین برقرار رہیں گے۔واضح رہے کہ شہریارآفریدی اپنی شعلہ بیانی کی وجہ سے مشہور ہیں، تحریک انصاف کی حکومت میں پہلے انہیں وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان تفویض کیا تھا تاہم بعد میں انہیں وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ (سیفران) اور انسداد منشیات تفویض کیا تھا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم