پیر 26 اکتوبر 2020ء
پیر 26 اکتوبر 2020ء

آزاد پتن روڈ مزید چار دنوں کے لیے بند،اب 4 اکتوبر کی رات کو ٹریفک بحال ہو گی

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)پونچھ ڈویژن کو پاکستان سے ملانے والی مین روڈ جو آزاد پتن سے آگے مرمتی کی غرض سے 25 ستمبر کو پانچ دنوں کے لیے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھی کی بندش میں مزید چار دن کی توسیع کر دی گئی ہے اب یہ سڑک 4 اکتوبر اتوار کی رات ٹریفک کے لیے کھولی جائے گی۔اس بات کا فیصلہ آزاد پتن کے مقام پر منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں کمشنر پونچھ ڈویژن مسعودالرحمان،ڈی آئی جی پو نچھ ڈویژن راشد نعیم،ڈی جی ماحولیات عدنان خورشید،چائینیز کمپنی کے اعلیٰ احکام،محکمہ تعمیرات عامہ پنجاب کے متعلقہ احکام اور ضلع سدھنوتی کی انتظامیہ نے شرکت کی۔اجلاس میں اب تک کیے جانے والے کام کا جائزہ لیا گیا اور اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ سڑک مزید چار دن تریفک کے لیے بند رہے گی جس کے دوران کمپنی اس سڑک مزید بہتری کے لیے کام کرے گی۔بارہ کلومیٹر سڑک کے اس حصے پر جہاں سلائنڈنگ ایریا ہے وہاں پی سی سی کی جائے گی جبکہ باقی ماندہ حصے کو ملبہ ہٹا کر بہتر حالت میں لایا جائے گا۔اجلاس میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ اس سڑک کے متبادل تعمیر کی جانے والی سڑک جو نئے تعمیر شدہ پل سے آکر ملے گی اس کا 6 کلومیٹر حصہ چائینیز کمپنی نے تیار کرنی ہے جبکہ باقی 6 کلومیٹر کے حصے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ کون سی اتھارٹی اسے تعمیر کرے گی،محکمہ تعمیرات عامہ پنجاب کے احکام نے بھی اس سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔اب یہ معاملہ حکومت آزاد کشمیر براہ راست وفاق کے سامنے اٹھائے گی۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم