پیر 26 اکتوبر 2020ء
پیر 26 اکتوبر 2020ء

آرمی چیف کی تصویر استعمال کرنے پر پابندی عائد

  مظفر آباد (دھرتی نیوز)چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر نے سیاسی جماعتوں کی طرف سے اپنے اشتہارات/پینافلیکس/بینرز پر پاکستان فوج کے سربراہ کی تصویر استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی، اور تمام اضلا ع کی انتظامیہ کو  حکم دیا ہے کہ ایسی سیاسی جماعتوں اور افراد کے فوری کارروائی کی جائے جو اس حکم نامے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی آفیشل ویب سائیٹ اور فیس بک پیچ پر جاری تفصیلات کے مطابق یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔پاکستان میں اس طرح کی پابندی پہلے سے عائد ہے۔ واضع رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے بعض سیاسی جماعتوں سے وابستہ کچھ لوگ آرمی چیف یا دیگر آرمی آفیشلز کی تصاویر بینرز،پوسٹرز یا اشتہارات میں  چھاپ کر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں پاک فوج کی حمایت حاصل ہے۔رواں سال چودہ اگست کو بھی پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک ایک عہدیدار نے آرمی چیف کی تصاویر والے بینرز آویزاں کیے تھے اور اشتہارات میں بھی اسی طرح کی تصاویر شائع کی تھیں جس کے بعد انہیں اپنی جماعت کی جانب سے بھی سخت مزحمت کا سامنا رہا۔دیگر اضلاع میں بھی مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد نے ایسا ہی کیا۔آزاد کشمیر میں یہ پابندی ایک ایسے وقت لگائی گئی جب آئندہ سال کے وسط میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہو رہے ہیں اور ان انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے دوران اس طرح کے بینرز اکثر آویزاں کیے جاتے ہیں۔لیکن اس حکمنامے کے بعد اب ایسا نہیں ہو سکے گا۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم