پیر 26 اکتوبر 2020ء
پیر 26 اکتوبر 2020ء

راولاکوٹ اور باغ سے ڈی آر یو کے دفاتر ختم

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)  2005میں آنے والے زلزلے کے بعد قائم کیے جانے والے تعمیر نو و بحالی کے ادارے ”ایرا“نے انتظامی بجٹ میں 30 سے40 فیصد میں کمی کر دی جس کے بعد آزاد کشمیر کے تین اضلاع راولاکوٹ اور باغ میں قائم اپنے ذیلی ادارے ”ڈسٹرکٹ ری کنسٹریکشن یونٹ“(ڈی ار یو) کے دفاتر بند کر کے انہیں ڈی ار یو مظفراباد میں ضم کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے مرحلے میں ان اداروں میں دوسرے اداروں سے مستعار لیے گے افسران اور دیگر اہلکاران کو واپس اپنے اپنے محکمہ جات میں حاضری دینے کا کہا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر اسٹاف کو مظفراباد منتقل کیا جائے گا۔”ایرا“ کی آزاد کشمیر میں نمائندگی کرنے والے ادارے ”سیرا“ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا تاہم ذرائع کے مطابق محکمہ سروسز نے ایک خط لکھ کر ”ایرا“ اور سیرا  سے التجا کی ہے کہ وہ کچھ عرصہ کے لیے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں کیونکہ اس طریقہ کار سے دو اضلاع کے تعمیراتی کام بری طرح متاثر ہوں گے۔واضع رہے کہ ضلعی سطح پر قائم ان اداروں کے سربراہ ڈی ایم جی گروپ سے ڈپٹی کمشنر کیڈر کے آفیسرز ہوتے ہیں۔ موجودہ وقت ان اضلاع میں زلزلے سے متاثرہ کروڑوں روپے کے منصوبہ جات جاری ہیں جن میں زیادہ تر تعلیمی ادارے اور محکمہ صحت کے منصوبے شامل ہیں۔اگر ان دو اضلاع سے دفاتر ختم کیے گئے تو یہ منصوبے بری طرح متاثر ہوں گے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم