پیر 26 اکتوبر 2020ء
پیر 26 اکتوبر 2020ء

بزنس فورم کا نمائندہ وفد ترکی میں منعقدہ بزنس ایکسپو میں شرکت کرے گا،عمران عزیز

باغ (دھرتی نیوز) بزنس فورم آزادکشمیر کے صدر سردار عمران عزیز  نے کہا ہے کہ جلد ہی بزنس فورم کا ایک وفد ترکی میں منعقدہ بزنس ایکسپو میں شرکت کرے گاجہاں دنیا بھر سے کاروباری شخصیا ت شرکت کریں گی۔اس دورہ کا مقصد کاروبارکے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ باغ کے دوران بزنس کمیونٹی  کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میں امیر جماعت اسلامی باغ تنویر انور خان، سابق سیکرٹری پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن آزادکشمیر خالد کھوکھر، سیکرٹری جنرل جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس طاہر احمد عباسی، ایڈیٹر کے ڈی آئی نیوز راجہ طاہر گلزار، صدر بزنس فورم باغ خورشید چغتائی، مقصود صابر، عثمان حنیف، اظہر سخاوت اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ بزنس فورم آزادکشمیر کے صدر عمران عزیز نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کا ایک وفد ترکی میں ہونے والے بزنس ایکسپو میں شرکت کرے گا جس سے کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بزنس ایسکپو میں دنیا بھر کے بڑے بزنس مین شرکت کریں گے جہاں پر اسلامی ممالک کے درمیان کاروبار میں اضافے سمیت تعلقات میں بہتری کیلئے کاوشیں کی جائیں گی ہماری خوائش ہے کہ آزادکشمیر کے بزنس مین کو دنیا بھر کے کاروبار سے متعارف کروائیں گے اور کاروبار کیلئے نئی رائیں دکھائیں گے اس بزنس ایکسپو کی میزبانی ترکی کی اسلامی حکومت کررہی ہے ایکسپو کے دوران رجب طیب اردوگان سمیت مختلف حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں اور سیشن رکھے جائیں گے  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم