منگل 24 نومبر 2020ء
منگل 24 نومبر 2020ء

آزاد جموں و کشمیر لوکل گورنمنٹ سسٹم پر جاری رپورٹ کی تقریب اجراء کا انعقاد

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)ایک غیر سرکاری تنظیم سنٹرفار پیس ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز(سی پی ڈی ار)کی زیر نگرانی آزاد جموں و کشمیر لوکل گورنمنٹ سسٹم پر جاری کی جانے والی رپورٹ کی تقریب اجراء کا انعقاد یہاں راولاکوٹ میں ہوا جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ یہ رپورٹ پروفیسر ڈاکٹر وقاص علی نے تیار جو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لنگویج (نیمل)میں شعبہ گڈ گورنس کے چئیرمین ہیں۔قبل ازیں وہ مختلف ایشوز پر رپورٹس تیار کر چکے ہیں۔رپورٹ میں اس بات کا احاطہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں گذشتہ بتیس سالوں سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے تعمیر و ترقی پر پڑنے والے اثرات اور لیڈر شپ کے فقدان کا کیسے سامنا رہا ہے۔یہ رپورٹ پاکستان کے مختلف صوبہ جات اور آزاد کشمیر میں بلدیاتی نظام کا حصہ رہنے والے افراد کے انٹرویو اور متعلقہ اداروں کی رپورٹس پر مبنی ہے۔تقریب کے شرکاء نے رپورٹس کے مندراجات سے اتفاق کرتے ہوئے کھل کر اظہار خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ بلدیاتی نظام بحال نہ ہونے کی وجہ سے ملکی تعمیر و ترقی کی رفتار سست ہوئی ہے۔نوجوان سیاسی قیادت کے فقدان کا سامنا رہا ہے اور ترقیاتی فنڈز گراس روٹ لیبل پر نہ پہنچ سکے۔اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ آئندہ سال ہو نے والے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کو اس بات پر مجبور کیا جائے کہ وہ اپنے انتخابی منشور میں بلدیاتی نظام کی بحالی کو یقینی بنائیں۔سول سو سائٹی اور خاص کر نوجوان نسل کو اس نظام کی بحالی کے لیے کردار ادا کرنا چائیے اور اس آگاہی مہم کے لیے اخبارات اورسوشل میڈیا  کے پلیٹ فارمز کو استعمال کیا جائے تا کہ حکومتوں کو مجبور کیا جائے کہ وہ بلدیاتی نظام کو بحال کریں۔تقریب کے آخر میں ڈاکٹر وقاص علی نے اس رپورٹ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء تقریب کی دلچسپی اور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم