منگل 24 نومبر 2020ء
منگل 24 نومبر 2020ء

کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کے خدشات،کاروباری اوقات کا میں تبدیلی

مظفراباد (دھرتی نیوز)حکومت آزاد کشمیر نے کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کے خدشات کے پیش نظرنئے احکامات جاری کیے ہیں جن کے مطابق کاروباری مراکز کے نئے اوقات کار مقرر کیے ہیں۔ہفتہ وار لاک ڈاون جو جمعہ کو ہوتا تھا اب منگل کو ہو گا جبکہ آگاہی مہم میں بھی تیزی لائی جائے گی۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز اب صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک کھلے رکھے جائیں گے۔ہفتہ وار لاک ڈاون جو جمعہ کو ہوتا تھا اب منگل کو ہو گا۔شادی بیاہ اور سیاسی تقریبات کو مختصر رکھا جائے گا۔ٹینٹ سروس کے مالکان ایک سو سے زیادہ کرسیاں نہیں دے سکتے۔اسمارٹ لاک ڈاون پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔گاڑیوں کی پڑتال تیز کی جائے گی۔کرونا ٹیسٹنگ میں تیزی لائی جائے گی۔لوکل گورنمنٹ کے ماتحت دیہی کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا۔عوام کے اندر آگاہی مہم کے لیے ریڈیو،اخبارات کے ذریعے تشہیری مہم چلائی جائے گی جبکہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کا سر پرائیز وزٹ کیے جائیں گے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم