اتوار 11 اپریل 2021ء
اتوار 11 اپریل 2021ء

حقوق کی جنگ میں عوام میرا ساتھ دیں، عابد حسین عابد

  راولاکوٹ (دھرتی نیوز) سابق وزیر اطلاعات آزاد کشمیر سردار عابد حسین عابد نے کہا ہیکہ میں نے اس سے قبل کبھی انتخابات میں حصہ نہیں لیا، نہ ہی عوام سے کوئی وعدے کیئے یا کبھی جھوٹے اعلانات کیئے۔ بغیر ووٹ لیئے چالیس سال عوام کی خدمت کی اور ان کے حقوق کی بھرپور جنگ لڑی۔ اب کی بار طویل جدوجہد کر کے حلقہ بنانے کے بعد پہلی مرتبہ عوام میں آیا ہوں۔میری بھرپور مدد کریں کیونکہ میں ایک جاندار آواز اور کڑی جدوجہد کے ساتھ عوام کے حقوق کی جنگ لڑوں گا جس کا گواہ میرا ماضی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پارلا موہڑہ کلس اور مسلم ٹاؤن،  چہڑھ، دہمنی کے مختلف مقامات پر منعقدہ پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر زرین اعوان، خواجہ وزیر اور دیگر خطاب کیا۔ سردار عابد حسین عابد نے کہا کہ سہانے خواب دکھانے والوں اور محض ہوائی اعلانات کرنے والوں کا وقت اب گزر چکا ہے۔ عوام کو اس سے قبل بہت بے وقوف بنا یا جاچکا ہے مگر اب کی بھی لوگوں کو کسی کے جھانسے میں بھی نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نہ ہی لوگوں کو سیاسی طور پر موسموں کے حالات دیکھنے چاہیے اور نہ ہی مال و دولت کی بھینٹ چڑھنا چاہیے۔ اپنی کلاس سے لوگوں کو آگے لے آئیں تاکہ وہ آپ کے حق کیلئے نہ صرف آپ کے شانہ بشانہ رہیں بلکہ دولت، عہدے اور رتبے کے ہاتھوں بکیں بھی نہ۔ میں نے چالیس سال سے ایک نظریہ کے تحت کام کیا اور ہر حوالہ سے اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا رہا۔ میرا ماضی میرا گواہ جس کے پیش نظر مجھے قوی امید بھی ہے کہ لوگ اس بار میرا بھرپور ساتھ دیں گے۔الیکشن کا وقت قریب آن پہنچاہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے بہت ساری زندگیاں نگل لی ہیں اور اب لوگوں کو اس وائرس کے خلاف بھرپور احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔ سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں صاحب الرائے لوگ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی کلاس سے لوگوں کو آگے لائیں تاکہ کل انہیں ان کے پیچھے بھاگنے کے بجائے انہیں ہمیشہ اپنے اندر موجود پائیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ انتخابات میں آنے کے باوجود لوگوں کی جانب سے جس قدر محبت،پیار اور انتخابات میں کامیابی کی یقین دہانی کروائی جارہی ہے وہ باعث تحسین بھی ہے اور دل سے شکر گزار بھی ہوں کہ لوگ اب باشعور ہو چکے ہیں اور یہ بات بھی اچھی طرح جان چکے ہیں کہ کون ان کے ساتھ مخلص ہے اور کون محض ان کے ووٹ کے حصول کیلئے انہیں بے وقوف بناتا رہا ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے سابق وزیر اطلاعات کو ہاتھ کھڑے کر کے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور یقین دہانی بھی کروائی کہ وہ اب کی بار انتخابات میں سٹی کے حلقہ سے سردار عابد حسین عابد کا بھرپور ساتھ دیں گے

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم