پیر 12 اپریل 2021ء
پیر 12 اپریل 2021ء

راولاکوٹ،محکمہ تعلیم میں معلمات کی بھرتی کے لیے ہونے والے انٹرویو ملتوی

  راولاکوٹ (دھرتی نیوز) محکمہ تعلیم آزاد کشمیر نے ضلع پونچھ کے مختلف حلقہ جات میں پرائمری معلمات کی بھرتی کیلئے این ٹی ایس کے تحت لئے جانے والے انٹرویوز جو (آج) 05 اپریل کو ہو رہے تھے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے منسوخ کر دیئے ہیں۔ نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ انٹرویوز رواں ماہ کے پہلے ہفتہ سے شروع تھے لیکن کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ضلع پونچھ میں 4 اپریل سے 11 اپریل تک لاؤن ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ضلع کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے دفاتر بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ اس پابندی کے پیش کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمان نے سیکرٹری تعلیم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کو صورت حال سے آگاہ کیا اور ان کے علم میں لایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے جملہ امیدواران انٹرویو میں شرکت نہیں کر سکتے اور نہ ہی ایس اوپیز پر عملدرآمد ہو سکتا ہے لہذا انٹرویوز کے شیڈول کو معطل کیا جائے جس کے بعد سیکرٹری تعلیم نے آج سے 11اپریل تک مختلف اوقات کار میں ہونے والے یہ انٹرویوز منسوخ کر دیئے ہیں۔ انٹرویوز کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم