پیر 18 اکتوبر 2021ء
پیر 18 اکتوبر 2021ء

سیاسی جماعتوں نے پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی کی حمایت کر دی

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزادجموں وکشمیر کے25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالہ سے چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت سیاسی جماعتوں کے سربراہان / نمائندگان کا مشاورتی اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان، صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا محمود الحسن اشرف، صدرجموں وکشمیر لبریشن لیگ خواجہ منظور قادر،جماعت اسلامی کے سید ارشد بخاری، جعفریہ سپریم کونسل کے سید شبیر حسین بخاری،مولانا الطاف سیفی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے پولنگ والے دن پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کی تجویز دی۔ شرکاء نے متفقہ طور پر کہاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پا ک فوج کی پولنگ سٹیشنز پرتعیناتی ضروری ہے۔ سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ فاروق نیازاور ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے قائدین انتخابات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ امن وامان کی صورتحال بہتر رہے۔ ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہا کہ مشاورتی اجلاس کا انعقاد الیکشن میں امن و امان براقرار رکھنے کے حوالہ سے سیاسی جماعتوں سے ان کی آراء لینا تھا۔پولنگ سٹیشنز پر فوج کی تعیناتی کے حوالہ سے سیاسی قائدین کی مشارت ضروری تھی۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی قائدین ضابطہ اخلاق کی پاسداری کی تلقین کریں، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لیا ہے، اگر کہیں بھی خلاف ورزی ہورہی ہے تو الیکشن کمیشن میں شکایت کی جائے بھرپور کارروائی کی جائیگی۔ اجلاس کے آخر میں فرحت علی میر نے پاک فوج کی پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی کے حوالہ سے قرارداد بھی پیش کی جس کی شرکاء نے تائید کی۔   

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم