پیر 18 اکتوبر 2021ء
پیر 18 اکتوبر 2021ء

الیکشن 2021،۔۔۔۔826پولنگ سٹیشن کو حساس ترین قرار

مظفرآباد(کشمیر دھرتی نیوز)آزاد کشمیر میں پچیس جولائی کو ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران  امن و امان قائم رکھنے اور سیکورٹی کے نظام کو موثر بنانے کے لیے آزاد کشمیر پولیس کے 5300جبکہ دیگر صوبوں کی سول آرمڈ فورسز کے 32200جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پاک فوج کے نفری اس کے علاوہ ہو گی جس کی تعداد 6سے 7ہزار متوقع ہے۔ اس وقت آزاد کشمیر بھر میں 826پولنگ سٹیشن کو حساس ترین جبکہ 1209پولنگ سٹیشنزکو حساس ڈیکلیئرکیا گیاہے۔  حساس ترین سٹیشن پر 8سکیورٹی اہلکار، حساس پر 6اور عا م پولنگ سٹیشن پر 4سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ الیکشن کے دیگر انتظامات کے حوالہ سے مختلف محکمہ جات مواصلات، برقیات اور دیگر کو الرٹ رکھا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کو صر ف عیدالاضحی کے دن چھٹی ہوگی۔ 250آفیسران کو مجسٹریل پاور دیدی گئی ہیں جبکہ پریذائیڈنگ آفیسران کو بھی مجسٹریل پاور دیدی گئی ہیں تاکہ وہ موقع پر بروقت فیصلہ کر سکیں۔ منگل ویہاں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2021کے سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے حوالہ سے چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر شکیل قادر خان نے پریس بریفنگ میں انتظامات سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید آصف حسین اور سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد بھی موجود تھیں۔چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے کہا کہ صاف شفاف اور پرامن انتخابات کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کوڈ آف کنڈیکٹ پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا مرحلہ 3فیز پر مشتمل ہوتا ہے۔ پہلے مرحلہ میں 25جولائی انتخابات کے دن صبح 8بجے تک پولنگ میٹریل بحفاظت پولنگ سٹیشن پر پہنچانا ہوتا ہے۔ دوسرے فیز میں 8بجے سے 5بجے تک پولنگ کا پرامن اور شفاف انعقاد ہے جبکہ تیسرے فیز میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بیلٹ باکسز بحفاظت ریٹرننگ آفیسران کے دفاتر میں پہنچانا ہے ہم نے ان تینوں مرحلوں کو پرامن بنانے کے لیے جملہ اقدامات کر دیے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اس وقت پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ انتخابات کے جلسے، جلسوں کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلا ف ورزیاں ہوئی ہیں لیکن انتخابی عمل میں حصہ لینا ہر شہری کا آئینی حق ہے،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات کے بعد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملد رآمد Aœو یقینی بنایا جائیگا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالہ سے مرکزی اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ جہاں پر ہمہ وقت معلومات دستیاب ہونگی۔ ایک اور سوال کے جواب میں چیف سیکرٹری نے کہا کہ پولنگ ایریا کے اندر کوئی بھی سیکورٹی اہلکار تعینات نہیں ہوگا۔ حساس ترین علاقوں اور مرکزی شاہراؤں پر پولیس اور فوج کا گشت جاری رہے گاتاکہ انتخابات کے دن امن و امان کی صورتحال کو مکمل طور پر بحال رکھا جاسکے۔   

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم