پیر 18 اکتوبر 2021ء
پیر 18 اکتوبر 2021ء

خدمت انسانی،کرپشن فری معاشرہ کا قیام ترجیحات ہیں، تنویر الیاس

خدمت انسانی،کرپشن فری معاشرہ کا قیام ترجیحات ہیں، تنویر الیاس پانیولہ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی و ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیٹی سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جنہوں نے ہر فورم پر کشمیریوں کی بھر پور نمائندگی کی انسانیت کی خدمت کے جزبے سے سرشار اور کرپشن فری معاشرے کا قیان ان کی ترجیحات ہیں جنہوں نے ملک کو لوٹا ان کی بات اب کشمیر میں سننے کو کوئی تیار نہیں پی ٹی آئی انتخابات میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرے گی میں کسی عہدے کا امیدوار نہیں وزیر اعظم اور صدر کا فیصلہ چیئرمین پارٹی کریں گے پی ٹی آئی کی حکومت آزادکشمیر میں انقلابی اصلاحات لائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ وسطی باغ کے علاقوں سرسیّداں سڑول اور دیگر مقامات پر کارنر میٹنگز اور شمولیتی تقریبات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا  ان تقریبات سے رہنما تحریک انصاف آزادکشمیر سردار طاہر اقبال، سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی پرویز چغتائی نمبردار صادق اعجاز چغتائی عزیز ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ قومی غیرت کا پاسدار عمران خان ہے تقسیم کشمیر کا پراپیگنڈہ کرنے والے اپنی شکست دیکھ کر بے پر کی اڑا رہے ہیں کشمیریوں کے خوابوں کی تعبیر تحریک انصاف ہو گی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکی کشمیری آج بھی پاکستانی جھنڈے میں دفن ہو رہے ہیں جو پاکستان سے محبت کی علامت اور بھارتی فوج کے لئے لمحہ فکریہ ہے بھارت فوجی لشکر کشی سے تحریک آزادی کو کسی صورت روک نہیں سکتا پی ٹی آئی تحریک آزادی کشمیر پر بھر پور توجہ دے گی کشمیریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے پی ٹی آئی کی بننے والی حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر عملی توجہ دے گی آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنایا جائے گا سیاحت کو فروغ دیں گے یہ خطہ سنگا پور سے پیچھے نہیں ہو گا تقسیم کشمیر کے شوشے چھوڑنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا انشاء اللہ نوجوانوں کی شبانہ روز محنت اور بزرگوں کی سرپرستی تحریک انصاف یوتھ ونگ و دیگر اتحادی جماعتوں اور تمام قبائل کے تعاون سے جیت پی ٹی آئی کی ہوگی عوام بھر پور ساتھ دیں جنہیں مسائل کے حل کے لئے حکمرانوں کے پیچھے بھاگنا نہیں پڑے گا بلکہ انکی دہلیز پر جملہ مسائل حل کئے جائیں گے اس موقع پر سڑول کے عوام نے ان کا بھر پور استقبال کیا اور انتخابات میں تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم