پیر 18 اکتوبر 2021ء
پیر 18 اکتوبر 2021ء

کشیدگی کے بعد آرمی پہنچ گئی ہے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا کا راولاکوٹ کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ ممبر الیکشن کمیشن راجہ نیاز اور فرحت علی میر بھی تھے ۔  چیف الیکشن کمشنر اور ممبرز الیکشن کمیشن کی خان اشرف اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کی ہے۔انہوں نےکہا کہ ہم سب نے مل کر الیکشن کو پرامن بنانا ہے جب ووٹرز فہرستیں ترتیب دی گئیں تب کسی نے اعتراض نہیں کیا اب اعتراض بلاجواز ہیں ۔ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ کوٹلی میں کشیدگی کے بعد آرمی پہنچ گئی ہے جس نے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔  کشیدگی والے علاقوں میں معاملات کنٹرول کئے جا رہے ہیں ۔ میڈیا کے تعاون سے الیکشن کامیاب بنائیں گے ۔ آر او اور پولنگ عملے کو رزلٹ کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ رزلٹ کی ایک ایک کاپی پولنگ ایجنٹس کو فراہم کی جائے گی ۔ پولنگ عملے سے واٹس ایپ پر بھی رزلٹ لیا جائے گا ۔میڈیا عوام کو پرامن رہنے کے لئے آگہی دے ۔ پولنگ کی شرح بہت اچھی رہنے کی امید ہے ۔          ReplyForward

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم