پیر 27  ستمبر 2021ء
پیر 27  ستمبر 2021ء

پاکستان پیپلزپارٹی ہی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جاندار کردار ادا کر سکتی ہے، سردار محمد یعقوب خان

 راولاکوٹ (دھرتی نیوز)سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل چاہتے ہیں، اس سے ہٹ کر کوئی حل کشمیریوں کو قابل قبول نہیں ہے، کشمیریوں نے حق خوداردیت کے حصول کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں، بچے،بوڑھنے نوجوانوں نے آزاد ی کی لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے، ان کے خون کیساتھ غداری کبھی نہیں ہونے دیں گئے، مقبوضہ کشمیر میں جاری بربریت و گذشتہ روز بھارتی فوج کی جانب دو نوجوانوں کو شہید کیے جانے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری تاریخ کے بدترین مظالم سہا رہے ہیں، مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود مودی سرکاری کشمیریوں کے جذبہ آزاد ی کو سر د نہ کر سکا، کشمیریوں نے تحریک آزاد ی کشمیر کے لیے جو قربانیاں دی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ہے، کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں نے کرنا ہے، مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ قردادوں کے زریعے ہی ممکن ہے، ان خیالات کا اظہا رانہوں نے حلقہ تین پونچھ سے کامیابی کے بعد کارکنان کے وفود سے  شکریہ مہم  کے دوران ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام نے جس اعتماد کا ہم پر اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گئے، عوامی مسائل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گئے، تعمیر و ترقی سمیت دیگر عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس موقع پر انہوں نے کارکنان کا شکریہ بھی ادا کی  کہ ان کی دن رات کی کاوشوں کی بدولت ہی ہمیں یہ کامیابی نصیب ہوئی ان کا مزید کہناتھا کہ کشمیر کے حوالے سے طرح طرح  کی باتیں گردش کر رہی ہیں، لیکن کشمیریوں کسی ایسے فیصلہ کو قبول نہیں کریں گئے جو کشمیریوں کی منشااور اقوام متحدہ کی قردادوں کے منافی ہو، انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جاندار کردار ادا کیا،اور مستقبل میں بھی کشمیریوں کی صیح معنوں میں نمائندگی کی جائے گی  اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی،  اور پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا جاندار کردار ادا کر سکتی ہے،۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم