پیر 27  ستمبر 2021ء
پیر 27  ستمبر 2021ء

کے پی ایل،پہلے میچ میں راولاکوٹ ہاکس کی فتح

مظفر آباد (دھرتی نیوز) مظفر آباد میں شروع کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے میچ میں راولا کوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو 43 رنز سے ہرا دیا۔ مظفر آباد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولا کوٹ ہاکس کے دیئے گئے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میرپور رائلز 8 وکٹ پر 151 رنز بنا سکی۔میرپور رائلز کے کپتان شعیب ملک نے 50 گیندوں پر 74 رنز بنائے تاہم ان کی جارحانہ بیٹنگ ٹیم کو جیت نہ دلا سکی۔اس سے قبل میرپور رائلز نے ٹاس جیت کر راولا کوٹ ہاکس کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ راولا کوٹ ہاکس کے احمد شہزاد نے 69 اور کپتان شاہد آفریدی نے 16 رنز بنائے تھے۔ راولا کوٹ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 194 رنز بنائے۔کے پی ایل کا پہلا میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا جبکہ لیگ کے دیگر تمام میچز بھی جیو سوپر براہ راست دکھائے گا۔قبل ازیں ابتدائی تقریب میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے اعلی احکام اور دیگر آفیشل نے شرکت کی.

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم