پیر 18 اکتوبر 2021ء
پیر 18 اکتوبر 2021ء

راولاکوٹ کی دو طالبات نے فیڈرل بورڈ میں پہلی اور پانچویں پوزیشن حاصل کر لی

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والی ایف ایس سی کی دو طالبات نے بالترتیب بورڈ میں پہلی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی جس پر مختلف مکتبہ فکر کو لوگوں،سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اس خطے کا اثاثہ ہیں جو مستقبل میں نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہوں گی۔  یہ دنوں طالبات فوجی فانڈیشن ہائر اسکول راولاکوٹ  کی طالبات تھیں۔مائین خالد جس نے 1100  میں سے 1098 نمبرات لے کر فیڈرل بورڈ اسلام آباد میں پہلی پوزیشن حاصل کی کا تعلق پوٹھی راولاکوٹ سے ہے۔وہ سردار خالد افضل کی صاحبزادی ہیں جو خود  اور ان کی اہلیہ محکمہ تعلیم کالجز میں تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔اس طرح اسی ادارہ کی طالبہ علیزہ مظفر جس نے 1100  میں سے 1090 نمبرات حاصل کر کے بورڈ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی کا تعلق ہورنہ میرہ سے ہے،وہ مہتمم تعمیرات عامہ سردار مظفر حسین کی صاحبزادی ہیں اور علیزہ مظفر کی والدہ خود اسی ادارہ میں پڑھاتی ہیں جہاں پڑھ کر اس بچی نے یہ کامیابی حاصل کی۔فیڈرل بورڈ میں پورے پاکستان،آزاد کشمیر وگلگت بلتستان سمیت بیرون ملک قائم پاکستان کے تعلیمی ادارے رجسٹرڈ ہوتے ہیں اور امتحانات میں شریک ہوتے ہیں۔ممتاز ماہر تعلیم وسماجی رہنماء صدر وویمن ونگ ورلڈسدوزئی ٹرائیبل کانگریس خدیجہ زرین خان نے اپنے ایک بیان میں مذکورہ طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان طالبات نے نہ صرف اپنے خاندان،قبیلے کا نام روشن کیا بلکہ اس خطے میں بسنے والے ہر شہری کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے مرکزی عہدیداران نے بھی ان طالبات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ادھر سوشل میڈیا پر بھی ان طالبات کی کارگردگی کو سراہا گیا ہے۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم