منگل 25 جنوری 2022ء
منگل 25 جنوری 2022ء

چیئرمین پی ڈی اے ہمارے سوا کوئی نہیں

اسلام آباد(دھرتی نیوز) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سینیر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس کے ساتھ مرکزی رہنماؤں تحریک انصاف سردار افنان نواز، سردار عامر رفیق اور سردار شاہد اعظم کی اہم ملاقات۔ اس تفصیلی ملاقات کے دوران پارٹی امور سمیت کرپشن کے خاتمے اور اداروں کی مضبوطی پر بات چیت کی گئی۔ وفد نے پارٹی صدر سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کو کرپشن فری اسٹیٹ بنانے کے لیے احتساب کے عمل کو شروع کیا جائے۔ راولاکوٹ میں پی ڈی اے اور بلدیہ دونوں اہم اداروں ہیں پی ڈی اے میں ہم تینوں میں سے کسی کی تعیناتی کی جائے دونوں ادارے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اس لیے آزمائے ہوئے اور نا اہل لوگوں کے سپرد نہ کیے جائیں۔ اگر ہمارے سروں پر کسی نئے اور غیر معروف آدمی کو مسلط کیا گیا تو اسے کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ ہم نے اپنی جوانیاں تحریک انصاف اور عمران خان کے ویژن کے لیے صرف کی ہیں لہذہ ہم جیسے نظریاتی کارکنوں کا حق بنتا ہے کہ انہیں عمران خان کے ویژن کو عملی جامعہ پہنانے کا موقع دیا جائے۔ اس کے مغایر اگر کوئی فیصلہ کیا گیا تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور بنی گالہ میں دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور اپنا حق لینا جانتے ہیں۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم میرٹ کے بغیر کسی نئے آنے والے یا پہلے سے آزمائے گے کرپٹ لوگوں کو برداشت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیہ اور پی ڈی اے میں اس سے قبل کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی اور باوجود اس کے کہ ہم سمیت دیگر عام شہریوں نے اس کی نشاندھی ہر فورم پر کی لیکن کوئی احتساب نہیں کیا جا سکا۔ بلدیہ اور پی ڈی اے کی نا اہلی اور مافیہ کے زاتی مفاد کی وجہ سے کروڑوں روپے کی مالیت سے راولاکوٹ میں بنایا گیا بس ٹرمینل ابھی تک غیر فعال ہے۔ اس میں مافیا کا مفاد بھی ہے جو عرصہ دراز سے ٹرانسپورٹ سے وابستہ ہے لہذی فی الفور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی جائے کہ وہ بس ٹرمینل کو فعال بنائے۔گلشن شہداء ہاؤسنگ سکیم بھی اسی طرح پی ڈی اے کے نا اہل سابق چیئرمین حضرات اور کرپٹ افسران کی لالچ کی بھینٹ چڑھی ہے۔ اس کا بھی احتساب کیا جائے اور عدالتی حکم کے مطابق ادارے کا اسپیشل آڈٹ کرایا جائے۔ بلدیہ اور پی ڈی اے میں بیٹھے کرپٹ عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کیا جائے۔ تب تک ان کو ٹرانسفر کیا جائے تاکہ راولاکوٹ کے مسائل میں کمی آ سکے۔ کیونکہ وزیراعظم آزادکشمیر اور پارٹی صدر دونوں راولاکوٹ سے ہیں اور اس کی تمام تر ذمہ داری آپ دونوں پر بنتی ہے۔ اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے وفد کو یقین دلایا کہ کرپشن کے معاملے میں زیرو ٹولیرنس کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے اور جلد ہی عوام اس کے نتائج دیکھے گی۔ انہوں نے پارٹی رہنماوں سے کہا کہ اداروں میں کسی بھی نا اہل اور کرپٹ آدمی کی تعیناتی نہیں کی جائے گی اور تمام تقرریاں پارٹی کارکنان کی مشاورت سے ہوں گی۔ آخر میں سردار تنویر الیاس نے بلدیاتی انتخابات بھرپور طریقے سے لڑنے پر زور دیا اور کہا کہ کارکن اس کے لیے تیاری شروع کریں تاکہ اقتدار کو جلد سے جلد نچلی سطح تک منتقل کیا جا سکے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم