منگل 25 جنوری 2022ء
منگل 25 جنوری 2022ء

صرف چیئرمین نہیں وزیراعظم کا نمائندہ بن کر آیا ہوں،سردار ارشد نیازی

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)چیئرمین پرل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے)سردار ارشد نیازی نے کہا ہے کہ ترقیاتی ادارہ میں ان کی بحثیت چیئرمین تعیناتی کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ مقابلے کی دوڑ میں بس میری کامیابی ہوئی ہے جس کے پیچھے میری والدہ (مرحومہ)کی وہ دعا ئیں جو وہ زندگی میں دیا کرتی تھیں،اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی اور وزیراعظم آزاد حکومت کامجھ پر اعتماد شامل تھا۔میں چیئرمین پرل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ہی نہیں بلکہ وزیراعظم کے نمائندہ کے طور پر بیٹھوں گا،صرف اپنے ادارے کو ہی نہیں پاؤں پر کھڑا کرنا بلکہ دیگر اداروں سے متعلقہ عوامی مسائل بھی حل کرنے ہیں۔وہ بطور چیئرمین تقرری کے بعد راولاکوٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے اعزاز میں میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔تقریب کی صدارت پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سردار اورنگزیب کر رہے تھے۔تقریب میں بڑی تعداد میں تنظیمی عہدیداران و کارکنان،ٹرانسپورٹ یونین کے ممبران  اور پی ڈی اے کے اسٹاف ممبران نے شرکت کی۔تقریب سے ان کے علاوہ ضلعی صدر  پی ٹی آئی سردار اورنگزیب خان،ضلعی صدر پی ٹی آئی  (خواتین ونگ) منزہ اعظم ایڈووکیٹ،طاہر شائین،ندیم انجم،کنول رحیم ایڈووکیٹ،سردار نعیم ناز،سردار فاروق،قدیر جانسیال،رضوان فاروق ایڈووکیٹ،زرین زمان اور دیگر نے خطاب کیا۔سردار ارشد نیازی نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم سے 6 مہینے کا وقت لیا ہے کہ میں اس ادارے کو خود کفیل ادارہ بنا لوں گا،ہمارے وزیر اعظم اگر اٹھارہ گھنٹے کام کرتے ہیں تو میرا اسٹاف کیوں نہیں کر سکتا،وہ وقت ضرور آئے گا کہ پی ڈی اے میرپور اور مظفراباد جیسی اتھارٹی بنے گی۔اسٹاف کے جملہ مسائل حل کریں گے تو تب ہی ہم ایک ٹیم بن کر آگے بڑھیں گے۔مہینے میں دو بار کمشنر پونچھ کی سربرائی میں کھلی کچہری ہو گی جس میں میں وزیر اعظم کے نمائندہ کے طور پر بیٹھوں گا اور عوام کے مسائل موقع پر حل ہوں گے۔ادارہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ احتساب کا عمل بھی جاری رہے گا اور جس کسی نے بھی ادارے کے وسائل لوٹے اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،انہوں نے اپنے تقرری پر صدر آزاد کشمیر،وزیراعظم آزاد کشمیر،وزیر امور آزاد کشمیر اور صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا شکریہ ادا کیا  اور ساتھ ہی ان سیاسی جماعتوں کا بھی خیر مقدم کیا جنہوں نے ان کی تقرری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔قبل ازیں سردار ارشد نیازی  اسلام آباد سے راولاکوٹ پہنچے ٹھنڈی کسی کے مقام پر پارٹی کارکنوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔انہیں ایک جلوس کی شکل میں ڈسٹرکٹ کمپلکس لایا گیا۔اس موقع پر بینڈ باجوں پر خصوصی دھنیں بجائی گئیں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔دیں اثناء ہفتے کو ہی استقبالیہ تقریب کے بعد انہوں نے اپنے دفتر کا وزٹ کیا جہاں ملازمین نے ان کا استقبال کیا اور انہیں بریفنگ دی گئی۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم