منگل 25 جنوری 2022ء
منگل 25 جنوری 2022ء

ضلع پونچھ کی یونین کونسلز کی تعداد 28ہو گئی

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) رواں سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق یونین کونسلز اور حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست مکمل کر لی گئی ہے جس کے مطابق ضلع پونچھ میں یونین کونسلز کی کل تعداد 28ہو گئی ہے، سب ڈیژن عباسپور اور ہجیرہ میں ایک ایک نئی یونین کونسل قائم کی گئی ہے، جبکہ سب ڈویژن راولاکوٹ میں جنڈالہ اور شرقی پاچھیوٹ بھناکھہ کے نام سے دو نئی یونین کونسلیں قائم ہوئی ہیں، ڈپٹی کمشنر پونچھ کے دفتر سے جاری مسودات کے مطابق بھناکھہ جو قبل ازیں ہورنہ میرہ یونین کونسل کا حصہ تھا کو پاچھیوٹ یونین کے ایک حصے کے ساتھ ملا کر شرقی پاچھیوٹ بھناکھہ کے نام سے نئی یونین کونسل بنائی گئی جبکہ جنڈالہ جو یونین کونسل بنگوئیں کا حصہ تھی کو الگ کر کے جنڈالہ یونین کونسل بنائی گئی ہے، یونین کونسلز سے متعلق تمام ریکارڈ ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر عیاں کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر آفس سے آج 7جنوری سے نقول دستیاب ہونگی، جبکہ اعتراضات 9جنوری تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے ایک حکم کے تحت یونین کونسل کی مجموعی آبادی 2017ء کی مردم شماری کو مد نظر رکھتے ہوئے 10ہزار سے پندرہ ہزار مختص کی ہے جس کی وجہ سے بعض یونین کونسلز کو دوسری یونین کونسلز میں ضم کر دیا گیا جبکہ بعض جگہوں پہ نئی یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔   

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم