مظفرآباد( پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر احتساب بیورو کی طر ف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق سردار امجد اسلم سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کو احتساب بیورو میں چیف پراسیکیوٹر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیاہے۔سردار امجد اسلم سینئر ایڈووکیٹ کا شمار آزاد جموں وکشمیر کے مایہ ناز وکلاء میں کیا جاتا ہے۔موصوف 27 سال کی وکالت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔موصوف کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی سے ہے۔سردار امجد اسلم کا چیف پراسیکیوٹر احتساب بیورو تعینات ہونے کی وجہ سے احتسابی عمل میں مزید بہتری آئے گی۔