جمعرات 26 اپریل 2018ء
جمعرات 26 اپریل 2018ء

آزاد کشمیر میں گرین پراجیکٹ کا افتتاح

ہٹیاں بالا(بیورروپورٹ)وزیراعظم پاکستان کے گرین پاکستان پروجیکٹ ہٹیاں بالا پہنچ گیا ہٹیاں بالا میں اس شجرکاری مہم کے تحت ساتھ لاکھ مختلف پودہ جات لگانے کا ٹارگٹ شروع کردیا گیا ساڑے چار لاکھ پودہ جات لگادیئے گئے ہیں پروجیکٹ کو ایک سال مکمل ہونے پر یونین کونسل لمنیاں میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ریڈفاونڈیشن سکول دودھ پورہ میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ریڈفاونڈیشن مڈل سکول دودھپورہ اور بوائز پرائمری سکول دودھ پورہ کے طلباءوطالبات نے شرکت کی اس موقع پر طلباءوطالبات کے علاوہ کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او سیدمظہرنقوی،پرنسپل ریڈفاونڈیشن مڈل سکول دودھپورہ سیدہ فرحت عباس نکاطمی،سیاسی سماجی شخصیت دولت عباسی،راجہ طفیل احمد،قمرعادل کاظمی،قاضی سفیر احمد،قاضی ارشدمحمود،دلدارکاظمی،صدیق اعوان ودیگر نے کہا کہ حکومت پاکستان ومحکمہ جنگلات آزادکشمیر کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے گرینڈ پروجیکٹ کو یونین کونسل لمنیاں میں نالے کے اطراف لگایا جس کے تحت درجنوں مختلف کلثور میں ساڑے چار لاکھ پودہ جات چیڑھ،کاہل،سفیدہ،دیار،رینٹھا،پاہن ایپل،گوند،کلاڑ سمیت دیگر پودہ جات لگا دیئے گئے ہیں جبکہ جگہ جگہ حفاظتی دیواریں بھی لگا دی گئی ہیں جس سے زمین کے کٹاو کو روکا جارہا ہے مزیداڑھائی لاکھ پودہ جات لگائے جائیں گے درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور سنت رسول ﷺ ہے حضوراکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس نے ایک درخت لگایا اس نے جنت میں اپنا گھر بنایا اس موقع پر ڈی ایف او سیدمظہرنقوی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لمنیاں،سمیت دیگر کلثورکا خود فیلڈ میں جاکر معائنہ کیا اور مکنیٹ میں سول سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او سیدمظہرنقوی نے کہا کہ جہلم ویلی کو سرسبز شاداب بنانے کے لیئے عوامی تعاون اشدضروری ہے عوامی تعاون سے شجرکاری مہم کامیاب بنانے عوامی تعاون اشدضروری ہے شجرکاری سے زیادہ اہم پودوں کی حفاظت کرنا ہے اگر ہرشخص اپنے حصے کا ایک پودہ لگائے گا تو گرین پاکستان تکمیل پہنچ سکے گا عوام کے تعاون سے ہی جنگلات کا تحفظ اورماحول کو عوام دوست بنایا جا سکتا ہے عوامی تعاون کے بغیر محکمہ جنگلات کچھ نہیں کرسکتا ہمارے پاس وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں اس لیئے اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنائیں گئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر،وزیرجنگلات سردارمیر اکبرخان ،ایم ایل اے ڈاکٹر مصطفی بشیرعباسی کا ویژن ہے کہ آزادکشمیر کو سرسبز بنائیں گئے اور عوام کو ماحول دوست فراہم کریں گئے عوام درختوں کے حصول کے لیئے مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں ہمارے پاس چیڑھ،ککر،اپیل اپل،درویا،سفیدہ،رینٹھا کے درخت موجود ہیں جوکہ عوام کو فری دیئے جائیں گئے دینی سیاسی سماجی مذہبی صحافتی،طلباءوخواتین اور ہر شخص سے اپیل کی کہ ہر شخص شجرکاری مہم میں حصہ لے اور ہر شخص اپنے عزیز کے نام کا پودا لگائے یہ صدقہ جاریہ ہے سرسبز پاکستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں بالخصوص کاشتکار برادری، طالب علموں، ارکان پارلیمان، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور خواتین پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر موسم بہار شجرکاری مہم 2018ئمیں سرگرمی سے شرکت کریں۔ یہ مہم بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ پاکستان کے قدرتی جنگلات کو موسمیاتی تبدیلی، انسانی و صنعتی ضروریات کے لئے لکڑی کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث کمی کا خطرہ لاحق ہے۔ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت جنگلات کے فروغ اور ملک میں جنگلات کے رقبے میں اضافے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔۔۔۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم