پیر 23 جولائی 2018ء
پیر 23 جولائی 2018ء

راولاکوٹ سمیت آزادکشمیر بھر میں شدید بارش ،پہاڑوں پر برف باری

مظفرآباد ،پانیولہ راولاکوٹ(صباح نیوز،نامہ نگار،اسٹاف رپورٹر)راولاکوٹ سمیت آزادکشمیر بھر میں شدید بارش ،پہاڑوں پر برف باری،نظام زندگی بری طرح متاثرہوگیا۔رابطہ سڑکیں بند،ایس ڈی ایم اے نے شہریوں کو پہاڑی علاقوں کی طرف سفر کرنے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔گزشتہ تین روز سے جاری بارشوں اور برف باری میں تیزی آگئی ہے۔جگہ جگہ ملبہ اور ریت کے ڈھیر لگ گئے۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وادی نیلم،وادی جہلم اور کوہالہ روڈ پر سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑر ہاہے۔بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔دارالحکومت مظفرآباد میں شدید بارش کے باعث بازار ،گلیاں تلاب کا منظر پیش کررہی ہے۔دریائے نیلم اور دریائے جہلم میں طغیانی آگئی ہے۔ راولاکوٹ اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں بھی طوفانی بارش ہوئی ہے جس سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے ۔دوسری طرف جہاں بارشوں کی وجہ سے عوام نے سکون کا سانس لیا ہے وہاں ان کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ایک ہفتہ قبل گرم موسم کی وجہ سے لوگوں نے گرم کپڑوں کا استعمال بند کردیا تھا حالیہ بارشوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔آزادکشمیر بھر میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے عوام کو دقت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کئی روز وقفے وفقے سے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی کی ہے۔سیاحتی مقامات پیر چناسی،سراں،گنگا چوٹی،وادی نیلم،اپر نیلم،شاردہ ،کیل،اڑنگ کیل اور دیگر پرفضا مقامات پر برفباری سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہے۔سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحتی مقامات کا رخ کررہے ہیں۔تمام مرکزی شاہرات بحال ہیں جن پر ٹریفک رواں داوں ہے۔پانیولہ اور اس کے نواحی علاقوں میں بارش کا سلسلہ ہفتے کے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا جسکی وجہ سے جہاں سردی بڑھی وہاں پانی کے زیر زمین ذخائر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور برساتی ندی نالے جو کئی ماہ سے خشک تھے ان میں پانی کی روانی شروع ہو گئی ہے جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ ان بارانی علاقوں میں پانی کی کمی خاصی حد تک دور ہو سکے گی اور حالیہ بارش کے مثبت اثرات درختوں پر بھی پڑیں گے کیونکہ طویل خشک سالی کے بعد کچھ ایام سے بارشیں ہونا شروع ہوئی ہیں اور ان تمام علاقوں کے عوام نے باران رحمت پر اللہ تعالی کا شکر بجا لایا ہے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم