جمعه 16 نومبر 2018ء
جمعه 16 نومبر 2018ء

راولاکوٹ پولیس کی کارروائی ، ملزم گرفتار ، آدھا کلو چرس برآمد

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) راولاکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رانٹ سے شہزاد عرف شیلا نامی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے آدھ کلو چرس برآمد کر لی ہے ،یہ کارروائی انچارج سی آئی اے انسپکٹر سردار محمد اعجاز خان ، انچارج 15اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشفاق کی نگرانی میں کی گئی ،عوامی حلقوں نے اس کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو کڑی سزاد ی جائے تاکہ نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے والوں کا قلع قمع ہو سکے ۔