بدھ 26  ستمبر 2018ء
بدھ 26  ستمبر 2018ء

کھائی گلہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں طالبعلم جاں بحق

کھائی گلہ، راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی، کرائم رپورٹر) کھائی گلہ میں موٹر سائیکل اور کیش وین میں خوفناک تصادم ¾ طالب علم زندگی کی بازی ہار گیا ¾ بے قابو کیش وین گھر پر جا گری ¾ تفصیلات کے مطابق فونیکس سیکورٹی کمپنی کی کیشن وین نمبر KR8104جو ہجیرہ جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل نمبر Riv 9803سے ٹکرا گئی جس سے موٹر سائیکل سوارنویں جماعت کا طالب علم محمدذیشان ولد خادم حسین سکنہ سنگولہ دبن شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پرمقامی افراد نے شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ منتقل کیا تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔جبکہ کیشن وین جیسے ڈرائیور محمد جاوید آف کھائی گلہ( بٹلے جونگے) چلارہا تھا بے قابو ہو کر محمد مشتاق کے گھر پر جا گری جس سے گھر کی دیوار ٹوٹ گئی ۔کیش وین میں ڈرائیو ر محمد جاوید کے علاوہ دو اہلکارا محمد اشفاق اور محمد ارشاد بھی سوار تھے جنہیں معمولی چوٹ آئی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور تاجران کھائی گلہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے شدید زخمی طالب علم محمد ذیشان کو فوری طور پر شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ منتقل کیا تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹی ایس آئی اور اے ایس آئی راولاکوٹ وقار عظیم ہمراہ اہلکاران جائے حادثے پر پہنچے جنہوں نے جائے حادثہ کا معائنہ¾ جانچ پڑتال اور معلومات اکٹھی کیں تاہم حتمی رپورٹ آنے پر ہی حادثے کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین ہو گا۔ جاں بحق ہونے والا محمد ذیشان جس کی عمر تقریباً 17 سال تھی پونچھ ویلی سکول ہجیرہ میں نویں جماعت کا طالب علم تھا اور سنگولہ دبن کا رہائشی تھا جو ہجیرہ سے اپنے آبائی گھر سنگولہ جارہا تھا کہ بدترین حادثہ کا شکار ہو گیا۔