بدھ 20 جون 2018ء
بدھ 20 جون 2018ء

سنیئر قانون دان ، سابق چیئر مین احتساب بیورو ، سروس ٹربیونل سردار رفیق محمود سپرد خاک

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) آزادکشمیر کے سنیئر تر ین ایڈووکیٹ ، سابق ایڈووکیٹ جنرل ، سابق چیئرمین سروس ٹربیونل اور سابق چیئرمین احتساب بیورو سردار رفیق محمود خان ایڈووکیٹ جو گذشتہ رات انتقا ل کر گئے تھے بدھ کو انہیں آبائی قبرستان کھڑک میں سپرد خاک کردیا گیا ، ان کے سوگ میں بدھ کو ڈسٹرکٹ پونچھ کی تمام عدالتیں بند رہیں ۔ نماز جنازہ بدھ کی سہ پہر اللہ والی مسجد کے نزدیک والے میدان میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں لوگو ںکی بہت بڑی تعداد کے علاوہ ہر مکتب فکر اور ہر علاقے سے تعلق رکھنے والے زعماء، جوڈیشنل آفیسران ، قاضی صاحبان ، وکلا ، سرکاری ملازمین ، صحافیوں ، سابق بلدیاتی نمائندو ں، پروفیسر ز ، ڈاکٹرز ، ٹرانسپورٹرز، تاجران ، اساتذہ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔عدالت العالیہ کے چیف جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی ، عدالت عظمی کے ایڈہاک جج سردار عبدالحمید خان، جج عدالت العالیہ سردار اظہر سلیم بابر، جسٹس سردار محمد صادق خان (سابق جج سپریم کورٹ)، جسٹس سردار محمد نواز خان (سابق چیف جسٹس عدالت العالیہ)، سابق وزراءسردار طاہر انور خان ایڈووکیٹ ، سردار عابد حسین عابد ایڈووکیٹ، سابق معاون خصوصی ڈاکٹر سردار حلیم خان، سابق اسپیکر اسمبلی سردار سیاب خالد خان کے علاوہ سردار جاوید نثار ایڈووکیٹ صدر بار ، سردار افتخار احمد ایڈووکیٹ ممبر بار کونسل ، سابق ایڈووکیٹ جنرل سردار خان، سابق صدور ڈسٹرکٹ بار راولاکوٹ سردار شمشاد حسین ایڈووکیٹ، سردار اعجاز احمد ایڈووکیٹ ، سردار سلیمان خان ایڈووکیٹ، سید حبیب حسین شاہ ایڈووکیٹ، سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ ، سردار محمد عارف خان ایڈووکیٹ، سردار محمد یونس ایڈووکیٹ سردار محمد نثار خان ایڈووکیٹ، سردار طاہر اکرم خان ایڈووکیٹ، سردار محمد ادریس خان سابق ممبر بار کونسل ، سردار امتیاز اکبر ایڈووکیٹ، سردار شریف ایڈووکیٹ، سردار واجد ممتاز ایڈووکیٹ ، سردار وقاص افسر ایڈووکیٹ نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار ذاکر خان، سردار عاطف نسیم، سردا ر شہزاد احمد خان ،سردار محمد رشید خان، سردار عمران ، سردار محمد رحیم خان، سردا ر وقار اکرم خان، راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر سردار عبدالنعیم خان ،سردار جاوید صادق خان، سردار ابرار حسین حقانی نے سردار رفیق محمود ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور جملہ لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔سروس ٹرےبونل آزاد جموں وکشمےر مےں بدھ کو سردار رفےق محمودسابق چیئرمےن سروس ٹرےبونل کے انتقا ل پر خواجہ محمد نسےم چیئرمین سروس ٹرےبونل کی زےر صدارت تعزےتی رےفرنس کا انعقا د ہوا ۔جس مےںسینئر ممبر چوہدری اشفاق احمد،فاضل ممبران ٹرےبونل ہذ امےر تنوےر حسےن ومنظور حسےن راجہ،صدر سنٹرل بار اےسوسی اےشن مقبول الرحمان عباسی اےڈووکےٹ،شےخ محمد ابرار اےڈووکےٹ،جنرل سےکرٹری بار اےسوسی اےشن ،محمد رفےق مغل سابق رجسٹرار محمد حسن شےخ رجسٹرار ٹرےبونل ہذا کے علاوہ جملہ سٹاف ٹرےبونل ہذا شرےک ہوئے ۔تعزےتی رےفرنس مےں مرحوم کی خدمات کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس سانحہ پر دکھ کا اظہار کیا گیا کہ ریاست جموں و کشمیر میں موصوف نے بحیثیت سینئرقانون دان بہترین خدمات سرانجام دیں جن کی وفات سے ریاست ایک عظیم قانون دان سے محروم ہو گئی ہے ۔ جن کی ہمیشہ کمی محسوس کی جائے گی اور یہ خلاءشاید مدتوں تک پورا نہ ہو سکے گا۔ آخر میں مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت مےں جگہ عطا فرماے اور پسماندگان کو صبر جمےل عطا فرمائے۔