جمعرات 13 دسمبر 2018ء
جمعرات 13 دسمبر 2018ء

سیوریج لائن کی بندش کے خلاف تاجران کا احتجاج،ہم کچھ نہیں کر سکتے،بلدیہ

  راولاکوٹ(سٹی رپورٹر) راولاکوٹ شہر کی ایک سیوریج لائن کی بندش کے خلاف تاجروں نے گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن اور پی ڈی اے کے خلاف احتجاج کیا اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ کہ وہ ان اداروں کے خلاف کارروائی کریں۔مشتعل تاجران کے احتجاج کے باعث شہر کا مین چوک تقریباً دو گھنٹے کے لیے ٹریفک کیلئے بند رہا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ اس موقع پر راولاکوٹ انجمن تاجران کے آرگنائزر وسیم خورشید، سبزی فروٹ ایسوسی ایشن کے صدر خالد محمود ، شاہد خورشید نے تاجران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی محکمے کسی بھی احتجاج کے بعد حرکت میں آتے ہیں ۔ کوئی بھی محکمہ مخلص ہو کر اپنا کام نہیں کرتا ۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ کو چاہیے کہ وہ ان متعلقہ اداروں سے بازر پرس کریں ۔ اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے مال آفیسر شیخ فاروق ، ایس ایچ او اکمل شریف، چیف آفیسر کارپوریشن سردار عاطف نسیم ، سیکرٹری پی ڈی اے سردار ندیم انجم ، مجسٹریٹ کارپوریشن سردار عمران ، سردار رحیم خان اور اجمل برکت نے تاجران سے مذاکرات کیے جبکہ تاجران کی طرف سے راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر سردا ر عبدالنعیم خان کی قیادت میں تاجران کے وفد نے مذاکرات کیے ۔ انتظامیہ کے آفیسران نے ایک دن کی مہلت لی کہ سیوریج لائنوں کو بحال کر دیاجائے گا ۔ آفیسران کی یقین دہانی کے بعد تاجران نے اپنا احتجاج ایک دن کیلئے موخر کر دیا ۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم