جمعرات 13 دسمبر 2018ء
جمعرات 13 دسمبر 2018ء

بنجوسہ کو خوبصورت بنانے کی منصوبہ بندی

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز) سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاﺅسنگ خواجہ احسن نے گزشتہ روز راولاکوٹ میں مختلف منصوبہ جات کا معائنہ کیا ، اس موقع پر چیف انجینئر عمارات ، پبلک ہیلتھ چوہدری خادم ، ناظم عمارات ، پبلک ہیلتھ خواجہ سجاد حیدر ، مہتمم پبلک ہیلتھ راجہ امجد صدیق ، مہتمم عمارات راجہ پرویز کیانی ، نائب مہتمم منظور حسین خان بھی موجود تھے ، سیکرٹری حکومت نے دریک ڈیم ، دریک ٹریٹ منٹ پلانٹ سمیت سیاحتی مرکز بن جونسہ کا دورہ کیا اور موقع پر بعض احکامات صادر کئے ، اس موقع پر ناظم عمارات ، پبلک ہیلتھ خواجہ سجاد حیدر نے انہیں منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی ، سیکرٹری حکومت خواجہ احسن نے سیاحتی مقام بن جونسہ کی خوبصورتی کیلئے فی الفور ایک جامع اسکیم مرتب کرنے کی ہدایت کی ، انہوں نے دریک ڈیم کی صفائی اور دیگر معاملات کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پانی کی ترسیل بہتر بنانے کیلئے اورسیاحتی مقامات کو سیاحوں کیلئے پر کشش بنانے کیلئے ہر ممکن فنڈز مہیا کئے جائیں گے ، انہوں نے پبلک ہیلتھ ، عمارات کی کارکردگی کی تعریف کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم