بدھ 15  اگست 2018ء
بدھ 15  اگست 2018ء

راولاکوٹ ، نواحی گاﺅں دریک میںزہر کھانے سے خاتون جاں بحق

راولاکوٹ ( کرائم رپورٹر )راولاکوٹ کے نواحی گاﺅں دریک میں ایک شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پر زہر کھا کر خود کشی کر لی ، یہ واقعہ گزشتہ روز پیر کی صبح پیش آیا ، پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر زہر کھایا اور اسے فوری شیخ زید ہسپتال میں لایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی مگر وہ جاں بر نہ ہو سکی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ، مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث خاتون جان کی بازی ہار گئی ، گزشتہ روز خاتون کو جب ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹرز نے اس کی حالت خطرے سے باہر بتاتے ہوئے اسے داخل کئے بغیر گھر واپس بھیج دیا لیکن شام گئے اسے دوبارہ طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکی ۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم