بدھ 20 جون 2018ء
بدھ 20 جون 2018ء

راولاکوٹ ، غیر ریاستی باشندہ سے تین کلو چرس برآمد

راولاکوٹ(کرائم رپورٹر ) راولاکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک غیر ریاستی باشندے فلک ناز ساکن سوات کے قبضہ سے تین کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے ، یہ کارروائی ڈی آئی جی ریجن چوہدری سجاد ، ایس ایس پی پونچھ یاسین بیگ کی ہدایت پر انسپکٹر سی آئی اے سردار اعجاز خان نے نفری کے ہمراہ کی ، عوامی حلقوں نے اس کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے اور ملزم کو کڑی سزاد ینے کا مطالبہ کیا ہے ۔