بدھ 15  اگست 2018ء
بدھ 15  اگست 2018ء

راولاکوٹ ،گیس کے اخراج سے طالب علم دم گھٹ کر جاں بحق

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)راولاکوٹ کے نواحی گاﺅںتراڑ چھل کا رہائشی سول انجینئرنگ کا طالب علم اسامہ ادریس گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے چل بسا نوجوان نے اسی روز ڈپلومہ حاصل کرنا تھا رزلٹ کی تقریب میں جانے کے لئے تیاری کر رہا تھا کہ بجائے انسٹیٹیوٹ جانے کے دنیا سے چلا گیا نوجوان کی ناگہانی موت پر ہر آنکھ اشک بار ہے نوجوان بلدیہ کے ملازم خواجہ محمد ادریس کا بیٹا تھا جو صبح سویرے ڈپلومہ لینے تیاری کے لیئے باتھ روم گیا جہاںگیزر کی گیس خارج ہو رہی تھی جس کے باعث دم گھٹنے سے اس کی موت واقع ہوئی۔ نماز جنازہ میں قاری محمد الطاف نے پڑھائی ، نمازجنازہ میں مختلف مکاتب فکر کے زعماء، بلدیاتی ملازمین و آفیسران اور عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے ایڈ منسٹریٹر سردار محمد ذاکر خان، چیف آفیسر سردار عاطف نسیم، سردار شہزاد روشن ، سردار محمد رشید خان، سردار عمران خان، ند یم اشرف ، سردار محمد رحیم خان، سردار وقار اکرم خا ن اور دیگر نے میونسپل کارپوریشن کے ملازم خواجہ محمد ادریس کے بیٹے کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے د عائے مغفرت اور جملہ لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم