جمعرات 26 اپریل 2018ء
جمعرات 26 اپریل 2018ء

میونسپل کارپوریشن کا شہر میں مضر صحت اشیاءکے خلاف کریک ڈاﺅن

میونسپل کارپوریشن کا شہر میں مضر صحت اشیاءکے خلاف کریک ڈاﺅن راولاکوٹ ( دھرتی نیوز ) میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ سٹی میں کریک ڈاﺅن ، متعدد دکانوں ، ہوٹلز ، سبزی فروٹ کی دوکانوں پر چھاپے ، موقع پر جرمانہ کیے ، گزشتہ روز مجسٹریٹ کی زیر نگرانی بلدیہ ٹیم نے سی ایم ایچ روڈ پر چھاپے مار کر مضر اشیاءفروخت کرنےوالوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ مختلف اشیاءضبط کیں ، شہر بھر کی بیکرز کی تیار کردہ اشیاءکے ساتھ جعلی کمپنی کے بسکٹ کو چیک کیا گیا بیکرز کے ساتھ مختلف ہوٹلز میں استعمال ہونے والی اشیاءپینے کا پانی دودھ کے علاوہ مختلف تکہ شاپس پر غیر معیاری گوشت کی چیکنگ کی گئی چھاپہ مار ٹیم کا کہنا تھا کہ کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا صحت و صفائی کے ساتھ معیاری اشیاءکی فروخت کو لازمی قرار دیا ہے کیونکہ حفظان صحت اصولوں کے مطابق ہمیں ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی ضرورت ہے تا کہ ایک صحت مند معاشرہ کا قیام عمل میں آ سکے ۔ ۔اس موقع پرمجسٹریٹ بلدیہ عمران خان ، ڈاکٹر طاہر محمود، اے ایس آئی شوکت ،سردار امتیاز، وقاراکرم کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کے دیگر اہلکاران ، پولیس اہلکاران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم